Advertisement

چیئرمین سینیٹ کی ایچ ای سی اور این ایچ اے کے حکام سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایچ ای سی اور این ایچ اے کے حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حکام نے چیئرمین سی کو چاغی میں جاری منصوبوں سے متعلق پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ کوچاغی میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور عمرخان سنجرانی منرل یونیورسٹی نوکنڈی کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

ایچ ای سی کے حکام نے کہا کہ منرل یونیورسٹی کی عمارت اور ڈیزائن سے متعلق ٹینڈر رواں ماہ کے آخر تک جاری کر دیا جائے گا جبکہ ٹینڈر کے ایوارڈ کے تین ماہ کے اندر ڈیزائن کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

این ایچ اے کے حکام نے کہا کہ نوکنڈی سے ماشکیل اور دالبند ین سے زیارت بلا نوش کی سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی کام کا آغا ز کر دیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ مواصلات کے منصوبوں کی تکمیل کے دوران معیار کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ ہے کہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں جاری مواصلات اور تعلیم سے متعلق ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version