Advertisement

کیپٹن (ر) صفدر کی کراچی میں گرفتاری، سندھ حکومت کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی  کے نجی ہوٹل سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری  کے معاملے پر  وزیراعلی ٰسندھ کی زیر صدارت  ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری  کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی سندھ  کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر اعلیٰ سطحی کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی قیادت کو بھی کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر آگاہی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے اجلا س میں بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤںسمیت قائداعظم مزار کی انتظامیہ نے مقدمے کے لیے درخواست دی تھی۔ تیسری درخواست ایک شہری نے دی جو مزار پر تھا، اس نے کیپٹن (ر) صفدر پر جان سے مارنے کا الزام  لگایا۔ان ہی درخواستوں پر پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مریم نواز کے کمرے میں داخل ہونے کے انداز اور چار دیواری  کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتےہوئے  کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا معاملہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version