سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد حملہ، 6 اہلکار شہید

شمالی وزرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے حملے سے پاک فوج کے 1 افسر اور 5 سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزرستان کے علاقے رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی حملہ کیا۔
اپنے بیان میں ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت پانچ سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہداء میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم شامل ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement