جماعت اسلامی عوام کی آواز بنے گی،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی آواز بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عوام کے سروں پر مہنگائی کے کوڑے برساتی ہے اور ساتھ نعرہ لگاتی ہے گھبرانا نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ دو سال سے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے، عوام فاقہ کشی اور حکمران مستی سے زندگی گزار رہے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ خوردونوش کی عام چیزوں کی دو سال میں قیمتیں تین گنا تک بڑھ گئی ہیں لیکن حکومت مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی چیخیں نہیں سن رہی۔
اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کی زندگی کا سکون چھین کر کہتے ہیں، سکون قبر میں ملے گا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مہنگائی بے روزگاری کے خلاف یکم نومبر سے تحریک کا آغاز کر رہی ہے، جماعت اسلامی عوام کی آواز بنے گی۔
واضح رہے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹائیگر فورس سے خطرہ ہے کہ یہ بھتہ خوری نا شروع کردیں۔
سراج الحق نے کہا تھا کہ یہ جتنا پیسہ کینٹینرز پر روکنے پرلگ رہے ہیں وہی ہماری ماؤں بیٹیوں کو دیتے تو بہتری اتی جبکہ ان کا انسانی فرض کے ان ماؤں بیٹیوں اور بہنوں کی بات سنیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹرنے یہ بھی کہا تھا کہ ماضی میں بھی یہ تنظیمیں بنیں اور کنٹرول سے باہرہوگئی جبکہ اگر کوئی سویلین ڈنڈہ بردار ہو گر گھی چینی کی قیمتیں مقرر کروائے تو انتظامیہ کس کام کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

