لاہور ہائی کورٹ، بڑھائی گئی فیس کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی تمام اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لے اور فیسوں میں اضافے کا جائزہ سات روز میں مکمل کرے۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس بڑھائی گئی فیسوں کو کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ کےواضع کردہ اصولوں کے برعکس طلبا سے وصول کی گئی اضافی فیسیں واپس کی جائیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے تک طلبا کو کلاسیں جوائن کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی طلبا کی داد رسی کرنے کا پابند ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News