گوگل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کے لیے اہم اعلان کر...
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے معذور افراد کے آنے جانے کے راستے اور نماز کی جگہیں مختص کردی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساںا دارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں یہ اقدام نماز اور عمرے کی بحالی پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔
خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے پہلی منزل معذوروں کی نماز کے لیے مختص کردی ہے، ایسے افراد کا حرم شریف کے صحن میں پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے اور وہاں سے نکلنے تک ان کا خیال رکھا جارہا ہے۔
معذور حضرات کو وہیل چیئرز مفت فراہم کی جارہی ہیں جن سے وہ طواف، سعی اور حرم شریف آنے جانے میں سہولت محسوس کررہے ہیں۔
حرم شریف میں 32 دروازے ایسے ہیں جن سے معذوروں کی وہیل چیئرز بآسانی اندر آ اور جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے حوالے سے تمام تر احتیاطی تدابیر پر مبنی علامتیں بھی چسپاں کردی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے اہلکار سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر معذروں کا درجہ حرارت چیک کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ معذروں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل فیصل بن الجودی نے بتایا کہ کورونا وبا کے خاص حالات کو سامنے رکھ کر بڑی احتیاط سے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News