مولانا عادل خان کے قاتلوں کی معلومات فراہم کرنے پر 50لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ

مولانا محمد عادل خان کے قاتلوں کی معلومات فراہم کرنے پر 50لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مولانا ڈاکٹر عادل پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا معاملے پر تشکیل دی جانے والی چار رکنی کمیٹی کےاجلاس میں قاتلوں کے بارے میں معلومات فراہم پر 50لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس مولانا محمد عادل خان اور ڈرائیور پر حملہ میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد دہشتگر دوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں قاتلوں کے بارے میں معلومات فراہم پر پچاس لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی کی سفارشات حکومت سندھ کو بھیج دی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا جبکہ قاتلانہ حملے میں تفتیش کے حوالے سے رپورٹس بھی پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ مولانا عادل جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور مولانا سلیم اللہ خان صاحب مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور جامعیہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی نمبر چار 4 میں واقع ہے۔
قبل ازیں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News