Advertisement

سیلیبرٹیز ہر وقت اتنی خوبصورت اور تروتازہ کیسے نظر آتی ہیں؟

سیلیبرٹیز ہر وقت اتنی خوبصورت اور تروتازہ کیوں نظر آتی اس بارے میں اہم راز سامنے آگئے۔

یہ حقیقت ہے کہ خوبصورتی قدرت کی عطا کردہ ہوتی ہے لیکن اسے برقرار رکھنا اور اس میں نِکھارلانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

میگھن مارکل کی تصویر وائرل

میگھن مارکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے...

تاہم سیلیبرٹیز ایسا کیا کرتی جس سے وہ حسین اور خوبصورت نظر آتی ہیں، وہ آج آپ ک وبتاتے ہیں۔

   میگھن مارکل

Advertisement

سابقہ ہالی ووڈ اداکارہ، جوکہ برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بعد شاہی خاندان کا حصہ بن چکی ہیں۔

میگھن مارکل نے نتایا کہ ان کے روزانہ کے پسندیدہ اسمودی میں ایک پیکٹ پروٹین سے بھرپور شیک پاؤڈر، آدھا کپ منجمد(Frozen) بلیو بیریز، ایک چمچ الائچی، ایک چمچ تخم بلنگا، آدھا کپ بادام کا دودھ اور آدھا کپ ناریل کا پانی شامل ہوتا ہے۔

کیئرنن شپکا

کیئرنن شپکا Netflixکی 19سالہ اُبھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

Advertisement

دیگر سیریز کے علاوہ ہارر سیریز Chilling Adventures of Sabrinaان کی خاص وجہ شہرت ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کیئرنن شپکا نے بتایا کہ وہ اپنے دن کا آغاز کافی کے بجائے matcha latteسے کرتی ہیں۔ ماچا، جاپان کی ایجاد ہے، جو سبز چائے کا نعم البدل ہے۔ تاہم اس کے فوائد سبز چائے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بتائے جاتے ہیں۔ کیئرنن شپکا، ماچا کے ایک کپ میں اسگندھ، کارڈیسیپ اور مشروم پاؤڈر شامل کرتی ہیں اور اس کے ایک کپ سے بھرپور لطف اندوز ہوتی ہیں۔

یارا شہیدی

 

یارا شہیدی ایک اُبھرتی ہوئی امریکی اداکارہ، ماڈل اور سماجی کارکن ہیں۔

یارا شہیدی کی فلاسفی سادہ ہے،’اپنی رنگت کا اندر سے خیال رکھو‘ اور اس کا ایک طریقہ بہت زیادہ جوسز کا استعمال ہے۔

Advertisement

یارا شہیدی نے بتایا کہ میں اکثر ادرک، لیموں، چقندربند گوبھی ، پودینہ اور ہلدی کا جوس بناتی ہوں اور اگر کبھی میٹھے کی طلب محسوس ہورہی ہو تو اس میں گاجر بھی شامل کرلیتی ہوں۔

اداکارہ یارا شہیدی اپنی جِلد کی خوبصورتی کے لیے الائچی کا بھی استعمال کرتی ہیں۔

گائنتھ پالٹرو

ہالی ووڈ کی 46سالہ خوبصورت اداکارہ گائنتھ پالٹرو ہر صبح ویگان اسمودی (Vegan Smoothie)تیار کرتی ہیں اور اس اسمودی کا نام Adaptogenic Proteinہے۔

اگر آپ یہ اسمودی اپنے گھر پر تیار کرنا چاہتی ہیں تو اس کے لیے آپ کو درج ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی:

ایک کپ بادام کا دودھ، ایک چمچ بادام کا مکھن، ایک چمچ ناریل کا تیل، دو چمچ ونیلا مشروم پروٹین پاؤڈر، ایک چمچ جیفل (Maca)،ایک چمچ اسگندھ (Ashwagandha)، ایک چمچ He Shou Wu(سائنسی نام فیلوپیا ملٹی فلورا)، ایک چمچ کارڈیسیپ، ایک چمچ Moon Juice Dust، ایک چٹکی نمک اور ایک چٹکی ونیلا پاؤڈر۔

Advertisement

کھلوئی کارڈیشین

کھلوئی کارڈیشین اپنے سوشل میڈیا پیج پر کئی بار اس بات کا اقرار کرچکی ہیں کہ وہ ہاضمے کے نظام کو درست اور پیٹ کو سیدھا رکھنے کے لیے ہر صبح ’ادرک کی چائے‘ پیتی ہیں۔

ادرک کی چائے کے لیے آپ کو ادرک، لیموں، الائچی، شہد اور لال مرچ جیسی اشیادرکار ہونگی۔

ادرک کے ایک بڑے سے ٹکڑے کو 8سے 10چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانچ کپ پانی میں کم از کم 20منٹ تک اس طرح پکائیں کہ وہ صرف دو کپ رہ جائے۔ پھر اسے کپ میں نکال کر آدھے لیموں کا تازہ رس، آدھا چمچ شہد، چوتھائی چمچ الائچی اور حسبِ ذائقہ لال مرچ شامل کریں۔

لی مشیل

Advertisement

لی مشیل ہالی ووڈ کی اداکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین مصنفہ بھی ہیں۔

لی مشیل نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ا س کے ’مارننگ ڈِرنک‘ میں جو اجزاء (Kale، بلیو بیریز، ایواکاڈو اور برف) شامل ہیں، وہ عموماً ہر گھر میں پہلے ہی موجود ہوتے ہیں۔ ان تمام اجزاء کو بلینڈ کریں اور ایک مزیدار ڈِرنک انجوائے کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version