Advertisement

41 سالہ پینگوئن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

ڈنمارک کے چڑیا گھر میں مقیم 41 سالہ پینگوئن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اولڈے نامی 41 سالہ پینگوئن نے طویل عرصے تک زندہ رہنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں

روسی طیاروں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

روس کے دو طیاروں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی...

ڈنمارک کے اوڈینس چڑیا گھر میں ایک ایسی پینگوئن رہائش پذیر ہے جس نے اپنی زندگی کے 41 سال مکمل کرلیے ہیں او ر یہ اب تک کی سب سے طویل عرصے تک زندہ ہنے والی پینگوئن بن گئی ہے۔

یاد رہے اِس ضمن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے جس میں اولڈے نامی 41 سالہ پینگوئن کو دکھایا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے لکھاگیا کہ ’یہ مادہ پینگوئن سال 2003 میں ڈنمارک کے اوڈینس چڑیا گھر میں مقیم ہوئی تھی۔‘

Advertisement

اس حوالے اُنہوں نے بتایا کہ ’41 سال کے طویل عرصے تک زندہ رہنے پر اولڈے نامی پینگوئن کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بُک میں شامل کرلیا گیا ہے۔‘

جبکہ  چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ اولڈے ایک پُرسکون پینگوئن ہےجبکہ وہ اس کی عمر کے مطابق اس کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پینگوئن کی زندگی کی بات کریں تو پینگوئن کم سے کم صرف 15سے 20 سال تک زندہ رہتے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ ان کی زندگی 30 سال تک ہوتی ہے لیکن حال ہی میں ڈنمارک کی ایک پینگوئن نے طویل عرصے تک زندہ رہنے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بُک میں اپنا نام شامل کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version