Advertisement

پاکستان کو مسائل کی جڑ نہیں بلکہ مسائل کا حل سمجھا جا رہا ہے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فارن پالیسی پہلی دفاعی لائن ہے جبکہ آج پاکستان کو مسائل کی جڑ نہیں بلکہ مسائل کا حل سمجھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں میڈیا سینٹر کے افتتاح کے موقعے پر صحافیوں سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور بحالی کیلیے معاشی سفارت کاری کا بھی آغاز کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارتِ خارجہ سے منسلک صحافیوں کو مصدقہ خبر کیلیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جبکہ وزارت خارجہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سفارتی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے انتہائی مکاری سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑ دیا تاکہ مظلوم کشمیریوں کو دہشت گرد بتایا جائے ہم نے اس جھوٹے بیانیہ کو رد کیا اور حقائق دنیا کے سامنے رکھے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے دنیا کو باور کروایا کہ ہم نہ صرف دہشت گردی کا نشانہ بنے بلکہ ہم نے اس عفریت کو شکست دی اب دنیا بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو سننا پسند نہیں کرتی۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ کے افسران نے آج کی صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے اور آئندہ کے منظرنامے کا سوچنا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے افسران کو بہترین تربیت سمیت مختلف اداروں کی بہتری کیلیے اقدامات کیے ہیں اور وزارت خارجہ میں بہترین سہولیات سے آراستہ میڈیا سینٹر کا قیام وزیر خارجہ کے وژن ایف او کا حصہ ہے۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری سمیت وزارت خارجہ کے افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version