Advertisement

وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔

وفاقی کابینہ کو گندم، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی۔

وزارت تجارت نے 30 جنوری 2021 تک گندم کی درآمد کی ٹائم لائن پر بریفنگ دی جبکہ  وزارت صنعت نے چینی کے درآمدی شیڈول اور قیمتوں میں کمی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ کو فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی سی پی کی جانب سے گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ انسپیکشن کی اجازت دے دی ۔ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی  بھی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی جانب سے پاس قانون کی دو شقوں میں تجویز کردہ ترامیم کی توثیق  بھی کردی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور سازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version