Advertisement

رواں مالی سال ، برآمدات میں کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ

SBP releases its Annual Performance Review for Financial Year 2019-20

شمالی امریکا کے ممالک امریکا اور کینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست2020 تک کی مدت میں امریکا اورکینیڈا کو 716.636 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.18 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دومہینوں میں شمالی امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 760.96 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2019-20 میں دونوں ممالک کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 4.169 ارب ڈالررہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ جولائی سے لیکراگست2020 تک کی مدت میں امریکا اورکینیڈا سے درآمدات کاحجم 371.93 ملین ڈالررہا۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 289.88 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2019-20 میں دونوں ممالک سے 2.591 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version