عورت کو چیز سمجھنے کی بجائے انسان سمجھا جائے، اعجاز اسلم
پاکستان کے نامور اداکار اعجاز اسلم نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے وزیر اعظم عمران خان سےشکوہ کر ڈالا۔
اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے شکوہ کیا۔
Last week I went to the fruit shop , there was an excise raid and they asked customers to pay according to the rate list they posted & I got the fruit in 1/3 price , when I went again yesterday it was back to normal , does it mean muk mukka @ImranKhanPTI
Advertisement— aijaz aslam (@aijazz7) October 22, 2020
اعجاز اسلم نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا یہی مُک مکا ہے؟
اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پریشانی ظاہر کی ہے۔
اعجاز اسلم نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے سبزی خریدنے مارکیٹ گئے جہاں چھاپہ مارا گیا تھا اور حکام نے وہاں موجود تمام لوگوں کو کہا کہ وہ تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں۔
اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم نے اُس دن کی تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق ادائیگی کی جو چھاپہ مارنے سے قبل لگائی گئی ریٹ لسٹ کے تین چوتھائی تھی۔
واضح رہے اداکار نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جو پھل مجھے آدھی سے بھی کم قیمت میں ملے تھے وہ آج پھر زیادہ قیمتوں میں فروخت کئے جارہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News