Advertisement

انڈونیشیا میں طیاروں کو ہی فیس ماسک سے مزین کر دیا

انڈونیشیا کی قومی ایئر لائن گاروڈا نے اپنے 5 جہازوں کو چہرے کے ماسک سے مزین کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے، ایسے میں ہر ملک میں چہرے کا ماسک لازمی پہننے کے لیے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

ایل ای ڈی ٹیکنالوجی والا فیس ماسک متعارف

عالمی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اب فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس...

انڈونیشیا میں حکومت نے کورونا آگاہی کےلیے منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے طیاروں پر ہی فیس ماسک بنا دیا ہے۔

کمپنی نے 5 طیاروں پر فیس ماسک پینٹ کروائے ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا کے وار سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک لگانے کا شعور پیدا ہو۔

Advertisement

انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن گاروڈا نے حکومتی مہم کی حمایت کی اور اپنے 5 جہازوں پر فیس ماسک پینٹ کروادیا، اس منصوبے کو 60 افراد نے 120 گھنٹے میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

جکارتا پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گاروڈا انڈونیشیا نے اپنے 5 طیاروں کی چونچ پر نیلے فیس ماسک پینٹ کروائے ہیں تاکہ حکومت کی ’چلو ماسک پہنیں ‘مہم کی حمایت کرسکیں۔

حکومت کی جانب سے شروع کردہ مہم چلو ماسک پہنیں کا حصہ بنتے ہوئے قومی ایئرلائن نے طیاروں کی چونچ پر فیس ماسک پینٹ کروایا ہے اور دور دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیاروں نے فیس ماسک پہن لیا ہو۔

ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے آگاہی مہم ’چلو ماسک پہنیں‘ کے عنوان سے شروع کی تاکہ عوام میں مہلک وائرس سے خود کو محفوظ بنانے کا شعور بیدار کیا جاسکے۔

اس حوالے سے ایئر لائن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی آگاہی سے متعلق حکومتی کوشش اور مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاز پر چہرے کا ماسک پینٹ کروانا ایک طریقہ ہے، جس کے ذریعے ہم لوگوں میں ماسک پہننے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔

Advertisement

ایئر لائن کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یہ مہم کورونا جیسی وبا کے دوران لوگوں کو چہرے پر ماسک پہننے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور اگر گھر سے باہر نکلیں بھی تو چہرے ماسک لازمی لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہننے کاعمل آپ کو اور دیگر افراد کو کورونا وائرس لگنے سے تحفظ دیتا ہے، لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہوائی جہاز کے برعکس لوگوں کے ماسک پہننے کے لیے زیادہ محنت درکار نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ جن طیاروں پر ماسک پینٹ کروایا گیا ہے وہ اندورن و بیرون ملک پروازیں کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version