Advertisement

عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں، ناصر شاہ

ناصر شاہ

ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات ، بلدیات و مذہبی امور سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات ، بلدیات و مذہبی امور سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جامعہ فارو قیہ مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت ایک افسوسناک واقعہ اور ایک بڑا سانحہ ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مولانا عادل خان شہید نے فرقہ پرستی کے خلاف کاوشیں کیں اور ڈاکٹرعادل نے ماضی میں تمام علماءکو بٹھا کرشر پسندی سے بچایا۔

وزیر اطلاعات ، بلدیات و مذہبی امور سندھ نے یہ بھی کہا کہ مولانا عادل خان کا قتل ایک سازش ہے اور اس سازش  کو بے نقاب کیا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے، ملک دشمنوں نے مولانا عادل کو شہید کیا ، قاتل جلد پکڑے جائیں گے۔

Advertisement

وزیراطلاعات و مذہبی امور ناصر شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں جبکہ اگر ہم مہنگائی کا پوچھیں تو وفاقی حکومت کہتی ہے کہ این آراو مانگ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مولانا عادل جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور مولانا سلیم اللہ خان صاحب مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور جامعیہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی نمبر چار 4 میں واقع ہے۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version