Advertisement

ایرانی صدر کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی کا روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ مسئلہ قرہ باغ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات، بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں آذربائیجان اور آرمینیا سے تعاون کرنے پر تیار ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے مسئلے قرہ باغ سے متعلق ایرانی خدشات کو بجا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل اور مذاکرات کے آغاز کیلئے ایران سے تعاون پر تیار ہیں۔

روس کے صدر نے کہا کہ قرہ باغ مسئلے سے متعلق ایران کا موقف ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔

ولادیمیر پوتین نے قرہ باغ میں بعض ثالث فریقوں کی مداخلت اور اس تناؤ میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارے ہمسایہ ملکوں کو اس تناؤ کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

روس کے صدر نے کہا کہ قرہ باغ  کے مسئلے پر ایرانی خدشات درست ہیں ، مسئلے کے حل اور مذاکرات کے آغاز کیلئے ایران سے تعاون پر تیار ہیں

ولادیمیر پوتین نے یہ بحی کہا کہ جوہری معاہدے ایران کیخلاف عائد پابندیوں سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے اور ہم ایران کیخلاف غیر قانونی اقدامات کے مخالف ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے دونوں ممالک کی تجارتی لین دین پر کورونا کے بُرے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کورونا پر قابو پانے سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version