Advertisement

صوبائی وزیر صحت نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی

ڈاکٹریاسمین

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ڈپٹی کمشنرآفس میں آمد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے صوبائی وزیر صحت کو نئے سہولت بازاروں بارے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہوریوں کی آسانی کیلئے 31سہولت بازارکھول دئیے گئے، لاہوریوں کی آسانی کیلئے 31سہولت بازارکھلے رہیں گے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سہولت بازاروں میں آٹااور چینی وافرمقدارمیں موجود ہے، سہولت بازاروں کیلئے خصوصی کاوش کرنے پرڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کو شاباش دیتی ہوں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ بھی کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران لاہور میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی جس پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہورمیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لیا۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں مارکیٹ کمیٹیوں کی جانب سے فیئرپرائس شاپس کھولی گئی ہیں، کنٹرول روم میں نصب کیمروں کے ذریعے تمام سہولت بازاروں کو مانیٹر کیا جائیگا۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں آٹے کا 10کلوکا تھیلا420جبکہ20کلوکاتھیلا840روپے میں دستیاب ہے جبکہ منافع خورملزمالکان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ سہولت بازاروں کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے، مجسٹریٹس کے ساتھ پولیس اہلکاربھی سہولت بازاروں میں فرائض سرانجام دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version