Advertisement

یہ پراجیکٹ کوہاٹ ڈویژن کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، محمود خان

محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ یہ ترقی کوہاٹ ڈویژن کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کوہاٹ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں 15 ارب روپے کی خطیر رقم سے کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اگلے ہفتے پراجیکٹ کا باقاعدہ اجراء متوقع ہے جبکہ پانج سالہ اس پراجیکٹ کے تحت کوہاٹ ڈویژن کے تینوں اضلاع کوہاٹ،  کرک اور ہنگو میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ منصوبے صحت، تعلیم، زراعت،  آبپاشی، آبنوشی اور دیگر سماجی  شعبوں میں شروع کئے جائیں گے جبکہ پراجیکٹ کے تحت کوہاٹ ڈویژن میں 16 چھوٹے ڈیمز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہدایت دی کہ پراجیکٹ کے باقاعدہ اجراء کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دی جائے جبکہ پراجیکٹ کے تحت منصوبوں کو متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے

Advertisement

 محمود خان نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت  متعلقہ فورمز سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائئے جبکہ منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لئے ابھی سے ضروری اقدامات اٹھائے جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے موجودہ مالی سال کے دوران 2.98 ارب روپے مختص ہیں، پراجیکٹ کی تکمیل سے علاقے کی محرومیوں کا آزالہ ہوجائے گا اور یہ پراجیکٹ کوہاٹ ڈویژن کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

اجلاس میں کوہاٹ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،  کمشنر کوہاٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version