Advertisement

حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کو سیاسی بنارہی ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کو سیاسی بنارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد کے سکھائے گئے اصولوں کے عین مطابق لسانیت کی سیاست کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا المیہ ہے کہ نہ کبھی خود عوامی فلاح کیے نہ کرنے دے رہے ہیں، انکی نظر صرف مال بنانے پر ہے جبکہ عمران خان عوامی ترقی کے علمبردار ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت جزائر کے معاملے  پر کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کررہی، حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کو سیاسی بنارہی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ آئی لینڈز کے معاملے پر وفاق پر ہرزہ سرائی کے بجائے ساتھ دیں، ہم جزائر کے معاملے پر سندھ عوام کے لیے روزگار کا سوچ رہے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر شہباز گِل کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر جسے پیپلزپارٹی نے بڑی محنت سے اندھیروں میں دھکیلا، گزشتہ 12 سال میں پیپلزپارٹی نے سوائے بربادی کےسندھ کیلئے کچھ نہیں کیا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ جعلی کارکردگی کا واویلا اور باتوں سے نکل کر عوام کیلئے سوچیں جبکہ بلاول کو منفی سیاست کے بجائے سندھ کے عوام کا معیار ِزندگی بلند کرنے پر کام کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version