فیس بک میں ’میسنجر رومز‘ فیچر متعارف
مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے’میسنجر رومز‘ فیچر متعارف کروا دیا۔...
فیس بک‘ کی ڈائریکٹر آف پبلک پالیسی انکھی داس نے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ فیس بک‘ کی ڈائریکٹر انکھی داس نے استعفیٰ دے دیا۔
یاد رہے کہ انکھی داس پر فیس بک پر نفرت انگیز بیانیوں کی پوسٹس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے الزامات تھے۔
اس سے قبل امریکی اخبار نے انکھی داس کی جانب سے کمپنی کے مالی فائدے کے لیے نفرت انگیز پوسٹ ہٹانے سے انکار کی خبر دی تھی۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے 40 سے زائد سماجی حقوق کے گروپوں نے انکھی داس کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News