Advertisement

آمنہ الیاس نے آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ کیوں ڈالا؟

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے سیاہ رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کر دیا۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے دیکھ کے مداح دنگ رہ گئے۔

مزید پڑھیں

میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی، آمنہ الیاس

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس سیاہ رنگت کے حوالے...

آمنہ الیاسب کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

Advertisement

ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گوری رنگت کے لیے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں پر طنز کیا۔

آمنہ الیاس مختصر ویڈیو کے آغاز میں کہتی ہیں کہ ‘میں ہوں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟

بعد ازاں ویڈیو میں ماڈل آمنہ الیاس ایک آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ ڈالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ‘اب کریں گے میرے فینز میرا اعتماد۔

تاہم ویڈیو کے اختتام میں آمنہ الیاس نے کہا کہ ‘خدا کے لیے، پہچانو خود کو’۔

ماڈل آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ماڈل آمنہ الیاس نے ایک ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں موجود میری ساتھی اداکارائیں پیسے کی خاطر رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر کر رہی ہیں اور بطور عوامی شخصیت ہماری جانب سے کسی چیز کے اثرات مرتب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم دوسروں کو خوبصورتی کا احساس کروائیں نہ کہ انہیں خود کو کم خوبصورت محسوس کروائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version