پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر انتقال کرگئے

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس( ر) سید جعفر شاہ انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جسٹس( ر) سید جعفر شاہ صاحب اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر)سید جعفر شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے، مرحوم کو علاج کیلئے اسلام آباد ریفر کیا گیا تھا جہاں انتقال کرگئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مرحوم کی جسد خاکی آج اسلام آباد سے گلگت روانہ کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سید جعفرشاہ گلگت قانون ساز اسمبلی کے الیکشن حلقہ 3 سے امیدوار بھی تھے اور وہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں اہم پارٹی امور سر انجام دے رہے تھے
پارٹی قیادت کے کہنے پر صوبائی صدر جسٹس( ر) سید جعفر شاہ جی بی اسمبلی الیکشن کی بھر پور تیاری کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

