اداکارہ نیلم منیر نے کیا مطالبہ کردیا؟
پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے ملک میں عدالتی اصلاحات کا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کر دیا۔
اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ سر پر دوپٹہ اوڑھے کھڑی کچھ سوچ رہی ہیں۔
نیلم منیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکارہ نے کہا کہ آزمائش مشکلات کا نہیں بلکہ کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا ہے‘
نیلم منیر ہ نے کہا کہ عام طور پر ہم اللّہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کو مشکلات قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔
نیلم منیر نے 18 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 42 ہزار سےزائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کے اس معنی خیز پیغام کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ ناصرف ظاہری طور پر خوبصورت ہیں بلکہ اُن کا دل بھی صاف و شفاف ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News