Advertisement

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک پیج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کی جانب سے آئی ای ڈی سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان میں کیپٹن عمر فاروق سمیت 6 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے اہلخانہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔

 اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ حملوں کے ذریعے پوری قوم کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پوری قوم ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک پیج پر ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزرستان کے علاقے رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی حملہ کیا۔

Advertisement

اپنے بیان میں ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت پانچ سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version