Advertisement

جلسوں اور اجتماعات میں شرکت کے حوالے سے ایس او پیز جاری

لاک ڈاؤن

پر ہجوم جلسوں اور اجتماعات میں شرکت کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام قسم کے سیاسی، سماجی ،مذہبی،کلچرل،سپورٹس تقریبات،کانفرنسزاور سیمینارزجیسے پرہجوم تقریبات میں شرکت کے لیے ایس او پیز جاری کیے گئے، یاد رکھیں کورونا وائرس انفیکشن زدہ سطح کو چھونے یا متاثرہ شخص کے کھانسنے ، چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقہ،حالات اور علاقے کے کورونا متاثرہ ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ضلعی انتظامیہ کسی بھی قسم کی اجتماع کی اجازت دے گی جبکہ ہر کیس کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کورونا پھیلاؤ خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سفارشات دے گی۔

5ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصد سے زیادہ مثبت کیس آنے والے علاقوں میں زیادہ رسک کے پیش نظر کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں گی جبکہ اکٹھے ہونے کی جگہ کا تعین 6فٹ کے سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کے لیے جگہ کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہا کہ زیادہ رسک والے اجتماعات اور سرگرمیوں کے لیے کھلی جگہ کا انتخاب کیا جائے جبکہ تمام شرکاء کو شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا جائے اور تقریب میں آنے والوں کی لسٹ لازمی بنائی جائے۔

Advertisement

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بند جگہوں پر تقریب کے انعقاد کی صورت میں روشنی اور وینٹیلیشن کا مکمل انتظام کیا جائے گا جبکہ ریلیوں اور جلسوں میں جگہ کے حساب سے شرکا ء کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ کسی بھی تقریب میں ہاتھ دھونے کا انتظام، سینی ٹائزر، ٹشو، کوڑے دان کا ہونا لازم ہے، بچوں،بزرگوں اور کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کولازمی برقرار رکھیں،رش کرنے،ہاتھ ملانے اوربغل گیر ہونے سے مکمل پرہیز کریں، بلاضرورت کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے اجتناب کریں جبکہ ہجوم جگہوں یا اجتماعات کے دوران  ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے کھانسنے یا چھینکنے سے گریز کریں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ تقریب کے تمام شرکاء، آرگنائزرز،اسٹاف، سپیکر، لیڈر اور سرونگ اسٹاف  کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہے جبکہ بولنے کے دوران منہ سے خارج ہونیوالے ننھے ذرات  انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتے ہیں،  شرکاء سے خطاب کے دوران سکرین یا فیس شیلڈ کا لازمی استعمال کریں۔

اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز آپ کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں جبکہ ذمہ دار شہری ہونے کی حیثت سے ایس او پیز پرلازمی عمل کر کے اپنی اور اردگرد کے لوگوں کی صحت کی حفاظت یقینی بنائیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں کیونکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا لیکن احتیاط کر کے ہم اس وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں جبکہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم اپنے دینی اور سماجی فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version