Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال

محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سی پیک کی پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کئے جانے والے مستقبل کے منصوبوں پربھی تبادلہ خیال کیا جبکہ جلد سے جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون میں صنعتوں کے قیام کے لئے 700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار  رعایتی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کر رہی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ رشکئی اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ملاقات میں چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دیگر منصوبوں کے علاوہ صوبے میں زراعت کے فروع کے لئے اہم منصوبے جے سی سی اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version