Advertisement

وزیراعظم سے مشیر خزانہ کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

عبد الحفیظ شیخ

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں مشیر خزانہ نے ملکی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مہنگائی کو روکنے کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے اس سے قبل مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیل ملزکے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں  اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں  کے لیے 3.8 ارب روپے کی منظوری دی گئی جس سے ملازمین کو رواں مالی سال  کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ای سی سی اجلاس میں اسٹیل ملز کی ادائیگیوں پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version