Advertisement

اِن ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد

قومی رابطہ کمیٹی  نے اِن ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز کے تحت اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں معاشی سرگرمیوں کو کم سے کم متاثر کرتے ہوئے کورونا وائرس پھیلاؤ والی ہائی رسک سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  300 سے زائد افراد پر مشتمل تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قومی رابطہ کمیٹی نے اِن ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ۔ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں 300 افراد تک کی شمولیت کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ ریسٹورینٹس میں اِن ڈور کھانے کی اجازت ہوگی۔ریسٹورنٹس سے متعلق ایک ہفتے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement

تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے میں موسم سرماء کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ سازی میں تمام صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔

قومی رابطہ کمیٹی نے تمام عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے لیے لوکل اتھارٹیز کو ہدایات کردیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے رشکئی کے پی کے میں پی ٹی آئی کے سیاسی جلسے کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version