Advertisement

پاک سرزمین پارٹی کراچی میں پاور شو دکھانے کے لیے تیار

پاک سرزمین پارٹی کا آج کراچی کے باغ جناح میں پاور شو شروع ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے باغ جناح میں پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام عوامی جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے چیرمین پی ایس پی مصطفی کمال  بھی  جلسے کے لئے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

چیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کے جلسہ گاہ پہنچنے پر پی ایس پی کی پوری قیادت نےاسٹیج پر کھڑے ہوکر مصطفی کمال کا شاندار استقبال کیا۔

لیاقت آباد، اورنگی، لانڈھی، کورنگی، گلشن اقبال، گلستانِ جوہر، عزیز آباد، ناظم آباد، اولڈ سٹی سے قافلے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

کورونا وائرس کی ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ماسک بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

Advertisement

جلسے کےلئے120 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے،جس کے آغاز کا وقت شام 4بجے رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں پارٹی پرچم، پینافلیکس پر مصطفی کمال کی تصاویر اور بینرز لگائے گئے ہیں جن پر کراچی کے وسائل اور اسے درپیش مسائل سے متعلق مختلف تحریریں درج ہیں۔

جلسہ گاہ پہنچنے والوں کیلئے تین مختلف مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، عوام کی آسانی کیلئے باغ جناح میں تین بڑی اسکرین بھی لگائی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version