Advertisement

کوویڈ 19 کے دوران پاکستان کی افغانستان کی مدد

افغانستان

پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان افغانستان کو عطیہ کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان کے 50 ہزار سیٹ افغانستان کو عطیہ کر دیئے

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ حفاظتی سامان میں حفاظتی سوٹس، سرجیکل گاؤن، اور جدیدد ستانے، این 95 ماسک کے علاوہ فیس ماسک اور عینکیں بھی سامان میں شامل ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ جوتوں کے ڈسپوزایبل کور کے ساتھ ساتھ فیس شیلڈ اور کارڈ بورڈ کے باکسز بھی افغانستان بھیجے گئے۔

یاد رہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنا پہلا دورۂ افغانستان مکمل کیا جہاں انھوں نے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کیا جہاں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جب ایک جانب افغانستان میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے ہونے کے باوجود ملک میں شدت پسندی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version