Advertisement

ثنا جاوید کی جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں سے نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے اپنے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ثنا جاوید کیلئے کون جان دے سکتا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی نے اپنی بہن...

ثنا جاوید نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’مہربانی کرکے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں کیونکہ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘

Advertisement

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کوئی اُن کے نام کا غلط استعمال کرکے سیاست سے متعلق نامناسب ٹوئٹ کر رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ سینئر صحافی تصدیق کیے بغیر اُن جعلی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جتنا جلدی ہوسکے اس جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔‘

دوسری جانب ثنا جاوید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا کہ ’میرے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی لنک انسٹاگرام کی بائیو میں ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version