Advertisement

پیپلز پارٹی عوام کو جعلی حکومت بنانے کے عذاب سے چھٹکارہ دلائے گی، ناصر شاہ

ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی عوام کو جعلی حکومت بنانے کے عذاب سے چھٹکارہ دلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے بیان مین کہا کہ انسٹیٹوٹ آف پبلک اوپنئن کے سروے کے مطابق پی پی پی نے 25 فیصد ووٹ لئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے کم یعنی 24 فیصد ووٹ لئے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ تمام تر دھاندلیوں اور ریاستی قوت استعمال کرنے کے بعد بھی پی ٹی آئی 24 فیصد ووٹ لے سکی جبکہ پی ٹی آئی نے دھاندلی کرکے  زیادہ سیٹیں جیت لیں۔

سید ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ دھاندلی کی جیت پی ٹی آئی کا گزشتہ  عام انتخابات سے اب تک  کی کاروائیوں کا تسلسل ہے، اگر دھاندلی نہ ہوتی تو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بناتی۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان میں دھاندلی سے جیتنے کے بعد الیکشن ریفارمز کا لولی پاپ دے رہے ہیں لیکن اب سلیکٹڈ گورنمنٹ کا گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

Advertisement

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ گورنمنٹ اب دوبارہ دنیا کی نظروں میں ایکسپوز ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی اپنے اتحادی جماعتوں سے مل کر اس ملک میں حقیقی جمہوریت لائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version