Advertisement

ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا ، مریم نواز

مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ہماراالمیہ یہ ہےکہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے ایک ٹینٹ میں آگ لگ گئی، ملتان والوں آپ کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں،تم نےعمران خان کومارمارکربھگادیا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتی ہوں اور اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کاخیر مقدم کرتی ہوں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پتہ چلا چادر اور چاردیواری کی پامالی ہورہی ہے، اسٹیڈیم کوتالے لگا دیے گئے،کارکنوں پرظلم ہورہا ہے جبکہ ہمارے نہتےکارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں لیکن ایک جلسہ گاہ بند کیا تو ملتان کی ہرگلی جلسہ گاہ بن گئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سناتھاآج جلسےکی اجازت نہیں،میں نےکہا جلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی۔

Advertisement

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کےگھروں میں غموں نےڈیرے ڈالےہوئےہیں، ہم جانتےہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی،عوام سےروزگارچھیناجارہاہے جبکہ ہم جانتےہیں غریب کو چولہےٹھنڈے ہونے کا غم ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف پرآج پھرمشکل وقت ہے لیکن نوازشریف نےکہا مجھ سےزیادہ عوام تکلیف میں ہیں،22کروڑعوام کےدکھ کےسامنےہمارےدکھ کچھ نہیں۔

 مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ملک کی ترقی، نظام عدل اورمنہگائی کوکونسا وائرس لگا ہے اور ان تمام وائرس کانام عوام جانتےہیں لہذا پاکستان کولگے اس مہلک وائرس کا پہلے علاج کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب ساری زندگی دوسروں کی جیبوں پرگزارکرنا ہےتو محنت اور کاروبار کی کیا ضرورت جبکہ کہتےہیں میں کاروبار نہیں کرتا،توبھائی کاروبارمحنت کرنےوالے کرتے ہیں۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اناڑی پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھاہے، عمران خان نےپشاورمیں بی آرٹی بنائی جوچل کم اورجل زیادہ رہی ہے جبکہ عمران خان میٹروبس کوجنگلا بس کہتے تھے کہ اسے نہیں بناؤں گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عوام عمران خان کالاک ڈاؤن کرنے والے ہیں جبکہ کووڈ19 سےپہلے کووڈ18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے کیونکہ کووڈ18گھر چلا جائے توکووڈ19 بھی چلا جائے گا۔

Advertisement

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عوام سےوعدہ ہے کہ مشکلات سےنکالنے کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو کوئی پروا نہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرنےوالی ہے پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں، اس سے پہلے کہ پی ڈی ایم آیندہ لائحہ عمل کااعلان کرے خود حکومت چھوڑنے پراتفاق کرلو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version