Advertisement

سندھ کے ہر محکمے میں کرپشن کا راج ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ کے ہر محکمے میں کرپشن کا راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مرتضٰی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کے حکم پر صرف بلاول ہاؤس میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں لیکن سندھ میں عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ تھر میں ایشیا کا سب سے بڑا آر او پلانٹ بھی ناکارہ ہوگیا جبکہ تین صوبوں سے شکست کھانے کے بعد گلگلت کی عوام نے بھی آپ کو مسترد کر دیا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت عوام کے لئے بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری جلسوں کے بجائے سندھ کی عوام کے مسائل حل کرائیں جبکہ بقیہ صوبوں کی طرح سندھ سے بھی آپ کا خاتمہ یقینی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بارہ سالوں میں کراچی میں ایک بس بھی نہیں چلائی جبکہ وفاق نے کورونا وبا میں سندھ کی عوام میں 60 ارب روہے تقسیم کئے اور وفاق نے کراچی سرکل ریلوے چلا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version