بدعنوانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن، بدعنوانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب احتساب سب کےلیےکی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔
چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب بدعنوانی کی تمام اقسام کواکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب کی سزاؤ ں کی شرح 68.8فیصد ہے جبکہ نیب آگاہی ، تدارک اور نفاذ کی سہہ پہلو حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب لوگوں کے ذاتی احترام پر بھر پور یقین رکھتا ہے جبکہ مختلف احتساب عدالتوں میں مالی بدعنوانیوں سے متعلق 1230ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

