جہانگیر ترین لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اپنے بیٹے کے ہمراہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوپہر ڈیڑھ بجے لندن سے روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جہانگیر ترین چھ نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سات ماہ سے زائد عرصہ لندن میں رہنے کے بعد واپس پاکستان جا رہے ہیں اور وہ شوگر سکینڈل کی رپورٹ میں نام آنے کے بعد لندن آئے تھے
یاد رہے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ابھی واپسی کی تاریخ کا تعین نہیں کیا، پاکستان آکر تمام معاملات دیکھوں گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

