Advertisement

‏حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‏حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے اور آگے بڑھتی ہی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏مریم نواز نے آج گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا لیکن ‏مریم بی بی! دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چور مچائے شور کے مصداق آج انکو اپنا دور یاد آ رہا ہے جب انکی حکومت میں گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذریعے نتائج بدلے گئے، انکو ہم یقین دلاتے ہیں کہ انشااللہ نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ‏مریم بی بی اوربلاول بھول گئے ہیں کہ گلگت بلتستان میں نواز لیگ اورپیپلز پارٹی اپنی اپنی باریاں لگا چکے ہیں لیکن نتیجہ ہمیشہ صفر نکلا۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے جس نے گلگت بلتستان کواختیارات دینے کا دیرینہ مطالبہ مکمل کرنے کاوعدہ کیا اور انشااللہ ہم گلگت بلتستان کی تقدیر بدل کردکھائےگیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version