Advertisement

کورونا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1808831 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں 155680 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں کورونا وائرس کے مزید 11353 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس سے 942 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ آج کورونا وائرس کے مزید 290 مریض صحتیاب ہوگئے اور اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 142707 ہوچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ آج کورونا وائرس کے باعث   مزید 9 مریض انتقال کرگئے اور مجموعی تعداد 2747 ہوگئی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں اس وقت 10226 مریض زیر علاج ہیں، ان میں سے 9721 مریض گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں جبکہ 499 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 6 مریضوں کو  آئسولیشن سینٹرز پرعلاج فراہم کیا جارہا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی  کہا کہ کورونا وائرس متاثرہ 379 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اسوقت 38 مریض وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر کے 942 کورونا کیسز میں 624 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج شرقی کراچی میں 234 ، حیدرآباد میں 212، جنوبی کراچی میں 196،  ضلع وسطی کراچی میں 65، غربی  کراچی میں 60، کورنگی میں 47 ، قمبر میں 24، ملیر میں 22،  جامشورو میں 21، بدین میں 18، سکھر میں 14، شہید بینظیر آباد میں 13، جیکب آباد میں 10، گھوٹکی میں 8، عمرکوٹ میں 9، لاڑکانہ میں 6، شکارپور میں 6، مٹیاری میں 5، ٹنڈوالہیار میں 5، ٹنڈو محمد خان میں 4، کشمورمیں 2،  میرپورخاص میں 2،  ٹھٹھہ میں 2، تھرپارکر میں ایک اور سانگھڑ میں بھی ایک مزید کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے، سندھ کے لوگوں سے گذارش ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version