Advertisement

تجاوزات ہٹانے کا مقصد شہر کو ڈوبنے سے بچانا ہے، ناصر حسین

ناصر شاہ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کا مقصد شہر کو ڈوبنے سے بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق نالوں پر تجاوزات ہٹائے جارہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کا مقصد نالوں کی مکمل صفائی اور شہر کو ڈوبنے سے بچانا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں محمود آباد نالے کے اطراف سے تجاوزات ہٹائے جائیں گے۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ تجاوزات سے ہٹائے گئے متاثرین کو حکومت دوسری جگہ الاٹ  کرے گی۔

یاد رہے بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر میں تجاوزات کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا، تجاوزات کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Advertisement

اس ضمن میں بلدیہ عظمی کراچی کے سینئیر ڈائریکٹر برائے انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کہتے ہیں کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی چاہتے ہیں کہ شہر کی سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے۔

نارتھ کراچی ناگن چورنگی سے پاور ہائوس چورنگی، نشتر روڈ اور تین ہٹی پل کے نیچے آپریشن کئے گئے جبکہ بڑے پیمانے پر تجاوزات بھی ضبط کرلی گئیں اور ہیوی مشینری کے ذریعے کچی پکی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version