ایمن خان نے منیب کو سرپرائیز کر دیا
پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ ایمن خن نے اپنے شوہر منیب...
پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے استنبول کو ایک خاص شہر قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمن خان اپنے شوہر کے ہمراہ تُرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔
ایمن خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میں استنبول ایک خاص شہر ہے۔‘
اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پپر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہے۔
ایمن خان کی جانب سے پوسٹ ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ترکی کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ تصویر میں ایمن خان نے مغربی لباس جینز اور شرٹ کے ساتھ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ استنبول کی سڑک پر موجود ہیں۔
ایمن خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر لمحے سے محبت کریں۔‘
اداکارہ کے انسٹاگرام پر جو اب تک کی آخری پوسٹ کی گئی ہے اُس میں وہ سمندر کے کنارے بیٹھی ہیں جبکہ اُن کی تصویر بظاہر بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ کے ساتھ بھی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ ترکی کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتی ہوئیں حسین یاد جمع کر رہی ہیں۔
منیب بٹ نے بھی اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تُرکی کے کچھ خوبصورت لمحات شیئر کیے ہیں۔
یاد رہے کہ منیب بٹ نے ایمن خان کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے تُرکی کو ایک خوبصورت ملک قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار منیب بٹ نے دیگر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مرحبا تُرکی۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News