Advertisement

پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے پرعزم ہیں، یاسمین راشد

یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو پولیوفری بنانے کیلئے پرعزم اور کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ فارگلوبل پولیواریڈیکیشن کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر سب کو اکھٹا کرنے پرانتظامیہ کی کاوش کوسراہتی ہوں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو کی بہت بڑی مہم کا آغاز کیا ہے، صوبہ بھرکے تمام اضلاع میں بچوں کوپولیوسے بچاؤ کیلئے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو حفاظتی ٹیکوں کے بغیر والدین کوبرتھ سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ایس اوپیز پرعملدرآمد کروایا جارہا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کے ساتھ ساتھ پولیو کے خاتمہ کیلئے بھی پرعزم ہیں جبکہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ویکسینیٹرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ویکسینیٹرزکی50فیصدخالی اسامیوں پربھرتی کاعمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ لاہوراور ڈی جی خان میں 100فیصدامیونائزیشن کوریج کیلئے تازہ اعدادوشماراور جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کیاجائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب میں ہرپیدا ہونے والے بچے کو بیماریوں سے محفوظ دیکھناچاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کو تیزکردیا گیا ہے، پاکستان میں اسی جذبہ کے ساتھ پولیو کے خلاف جنگ لڑتے رہے توانشاء اللہ جلدپولیوفری پاکستان دیکھیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمداجمل بھٹی،ای او سی کوارڈی نیٹرپنجاب سندس ارشاد،انچارج ای پی آئی پروگرام محمد بشیر شریک ہوئے۔

وڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان،وزیر صحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا،وزیر صحت سندھ عذرافضل پیپوہو،وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ،چیف آئی ایم بی لائیم ڈونلڈسن،تمام صوبوں کے سیکرٹریز صحت،قومی وصوبائی ای اوسی کوارڈینیٹرز وای پی آئی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version