Advertisement

کورونا کا پھیلاؤ ، قومی اسمبلی کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 9 نومبر تک ہونے والے اجلاس منسوخ کئے گئے جبکہ قومی اسمبلی کے دفاتر کو 6 نومبر 2020 تک بند رکھا جائے گا۔

سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جناب سیںٹ سیکرٹریٹ میں دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے۔

دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ 10 بجے سے 1 بجے تک ہوگا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version