Advertisement

وفاقی حکومت کی سرگرمیاں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن سے قبل وفاقی حکومت کی سرگرمیاں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کراچی میں بلاول ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کوہائی جیک کرنے کے لیے وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کی سرگرمیاں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کرچکی ہے، حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان انتخابات سے قبل دھاندلی پر پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ نیب اپوزیشن کودباؤ میں لانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جبکہحکومت دھمکیوں پراترآئی ہے اوراپوزیشن کودیوارسے لگانے کے لیے غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ ملک گرے لیسٹ میں ہے اور وفاق اس کو سیلیبریٹ کر رہا ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بلیک لیسٹ میں گیا تو اپوزیشن ذمہ دار ہوگی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے چھ ماہ سے پارلیمنٹ کو یرغمال بنا کرآرڈیننس پاس کرائے ہیں،ملکی مفاد میں اپوزیشن نے کئی قوانین کی منظوری میں ساتھ دیا مگریہ بتائیں اس سب کے باوجود آپ آج ڈھائی برس بعد بھی ادھر ہی کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version