Advertisement

حکومت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے کام کررہی ہے، خسرو بختیار

اقتصادی امور کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے کام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے ورچوئل اجلاس ہوا ہے جس میں وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے بتایا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور قرض ،گرانٹ کی تقسیم کیلئے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحفظ خوراک، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں نجی شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔

اجلاس میں ملکی شراکت داری 2021-25 کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اے ڈی بی کی جانب سے 2021-23 کی کاروباری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

اجلاس میں اے ڈی بی کے نائب صدر کی پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور اے ڈی بی نے پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کو بھی سراہا، ہے۔

Advertisement

دوران اجلاس اے ڈی بی کا پاکستان کو اگلے پانچ سالوں میں منصوبوں کیلئے 10ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version