Advertisement

آصف علی زرداری کا شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا کرے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ  دکھ کی ان گھڑیوں میں شہباز شریف کی پیرول پر رہائی ضروری ہے، والدہ کے انتقال پر میان شہباز شریف کو پیرول پر رہا کیا جائے۔

واضح رہےکہ شریف برادران کی والدہ شمیم بیگم آج انتقال کر گئیں جولندن میں اپنے بیٹے میاں نواز شریف کے پاس رہائش پذیر تھی۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version