کراچی ہمارا شہر ہے، ہم اس کو بہترین بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ہمارا شہر ہے، ہم اس کو بہترین بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو آدم شماری کا مسئلہ وفاق کے پاس اٹھانے کی بات کی۔
ملاقات میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے جبکہ وفد کی سربراہی حافظ نعیم الرحمان کر رہے ہیں اور وفد میں ایم پی اے سید عبدالرشید، مسلم پرویز، اسامہ رضی، سیف الدین ایڈووکیٹ بھی شریک ہوئے۔
جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آدم شماری کا مسئلہ سی سی آئی میں ہے اور سی سی آئی کا 11 نومبر کو اجلاس ہے جبکہ میں نے پہلے سے ہی آدم شماری کا مسئلہ اٹھایا ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ میں پریس کانفرنس میں بول چکا ہوں کہ بلدیات ایکٹ میں ترمیم کررہے ہیں، ہم بلدیاتی اداروں کو مضبوط کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ایس بی سی اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ضلعی سطح پر لے کر جارہے ہیں جبکہ ہم شہر میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب نوکریاں دے رہے ہیں، گریڈ 1 سے 4 تک لوکل کونسل کی سطح پر فیکلٹی کے لحاظ سے دی جائیں گی جبکہ گریڈ 4 تا 15 تک این ٹی ایس ٹیسٹ کے تحت دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News