Advertisement

شہباز شریف باہر پھرتیلے جبکہ جیل میں بیمار ہو جاتے ہیں، شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شہباز شریف باہر پھرتیلے جبکہ جیل میں بیمار ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا احتساب سے بچنے کیلئے بیماری کا ڈرامہ پرانا ہو چکا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹتے وقت کوئی ایک بیماری بھی پاس نہیں پھٹکتی لیکن جیل جاتے ہی صدیوں کے بیمار بن جاتے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ درباری اپنے نوکریاں پکی کرنے کیلئے صبح شام بیماری کا جھوٹ گھڑ رہے ہیں جبکہ بیماری کی آڑھ پرانی ہو چکی مریم اورنگزیب اب کوئی نیا چورن ڈھونڈیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ یہاں بہت بیمار باہر ملک دشمن بیانیے پر کمربستہ ہیں جبکہ بڑے میاں بھی اسے بیانیے کے تحت باہر فرار ہوئے۔

Advertisement

‎واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لانے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بے بس عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پہ چلتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  یہ بھی کہا تھا کہ سیلیکٹڈ عمران خان کی طاقت صرف شہبا شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پہ چلتی ہے کیونکہ حکومت چلانا اُن کے بس کی بات نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version