سی پیک کے خلاف سازش کرنے پر بھارت کو ناکامی ہوگی، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کےخلاف سازش کرنےپربھارت کوناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سی پیک کے حوالے سے اہم بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہےگا، سی پیک کےخلاف سازش کرنےپربھارت کوناکامی ہوگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاٖذ پر ناکامی ہوگی،پاکستان معاملہ عالمی سطح پراٹھائےگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطےکےاستحکام کے لیے کوششیں کررہاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دنوں میں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ڈوزیئر پیش کیا تھا جس میں ہم نے شواہد کے ساتھ واضع کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کے لیے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے انہوں نے سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے ۔ ہم چین کے ساتھ مل کر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

