Advertisement

عوامی فلاح و بہبود عمران خان کی اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سیلانی کے تعاون سے صوبہ کے مختلف شہروں میں لنگر خانوں کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران مولانا بشیر فاروقی نے گورنر سندھ کو سیلانی ٹرسٹ کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کی خدمات بے مثال ہیں جبکہ ملک کے مختلف اضلاع میں لنگر خانوں کے قیام میں سیلانی کا تعاون قابل تحسین ہے۔

Advertisement

عمران اسماعیل نے کہا کہ سماجی بھلائی کی غیر سرکاری تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں جن کی مدد اور تعاون کے باعث عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہورہی ہے۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں بالخصوص کراچی کے مخیر حضرات کسی نیک مقصد میں تعاون  کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے احساس پروگرام شروع کیا جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے دوران  لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو نقد رقم کی فراہمی بھی اس پروگرام کے تحت کی گئی اور سیلانی کے تعاون سے صوبہ کے مختلف مقامات پر لنگر خانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ہونے والی ملاقات میں سیلانی ٹرسٹ کے مشیر افضل چماڈیا بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version