Advertisement

تعلیمی معیاراورانتظامی امورکی بہتری کیلئےانتہائی سنجیدہ ہیں، گورنرخیبرپختونخوا

گورنرخیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخی تعلیمی درسگاہ ایڈورڈزکالج کے تعلیمی معیار اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت ایڈورڈزکالج پشاور کے بورڈآف گورنرزکا مختصر اجلاس ہوا۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بورڈ آف گورنرزاجلاس میں لاہور ڈائیوسیسن ٹرسٹ کے نمائندے کی شرکت لازمی ہے۔

 گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی تاریخی تعلیمی درسگاہ ایڈورڈزکالج کے تعلیمی معیار اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔

شاہ فرمان نے یہ بھی کہا کہ بورڈ آف گورنرزکے اجلاس سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں منعقد کئے گئے جبکہ لاہورڈائیوسسن ٹرسٹ کی جانب سے غیر سنجیدگی اورمسلسل عدم شرکت قابل افسوس ہے

Advertisement

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے مزید کہا کہ بورڈ آف گورنرز متعلقہ اعلی سطح فورم ہے جس میں ایڈورڈز کالج کے مالی، انتظامی اور تعلیمی معاملات زیر بحث آتے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم و اطلاعات کامران بنگش اور بورڈ کے اراکین موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version